شعبہ جات
دارالعلوم غوث اعظم شہر عزیز مالیگاؤں کا علم دین و عشق رسول ﷺ کا منفرد دینی ادارہ ہے۔ جہاں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روشن کی جاتی ہے۔ الحمدللہ یہ ادارہ مختلف شعبہ جات کے ذریعے تشنگان علم کی پیاس بجھا رہا ہے۔
شعبۂ فضیلت (برائے طالبات)
طالبات کے لیے خصوصی فضیلت کا شعبہ جہاں دینی علوم کی گہرائی اور تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
شعبۂ عالمیت (برائے طالبات)
عالمیت کی سطح پر طالبات کو مکمل دینی تعلیم اور فقہ، حدیث، تفسیر کی تعلیم دی جاتی ہے۔
شعبۂ حفظ (برائے طلباء و طالبات)
قرآن کریم کی مکمل حفاظت کے لیے مختص شعبہ جہاں طلباء و طالبات کو معیاری طریقے سے حفظ کرایا جاتا ہے۔
شعبۂ تجوید و قرأت (برائے طلباء و طالبات)
تجوید کے اصولوں اور خوبصورت قرأت کی تعلیم کے لیے خصوصی شعبہ۔
مومنہ کورس (ایک سالہ برائے طالبات)
طالبات کے لیے ایک سالہ خصوصی کورس جو بنیادی دینی تعلیم اور تربیت پر مشتمل ہے۔
شعبۂ ناظرہ و دینیات
دارالعلوم کا تیار کردہ ایک سالہ تعلیمی نصاب اور انوار شریعت پڑھائی جاتی ہے۔
دیگر خدمات
شعبۂ مطبخ
دارالعلوم غوث اعظم میں مستحق و نادار طلباء کے لئے رہنے، کھانے، پینے، سونے اور علاج و معالجے کا بھی معقول انتظام ہے۔ جسمیں فی الحال 25 بچے موجود ہیں ان کی کفالت بھی عطیات، صدقات، زکوٰۃ اور چرم قربانی ہی سے کی جاتی ہے۔
شعبۂ نشر و اشاعت
شعبہ نشر و اشاعت دعوتی جہتوں میں سے وسیع اور موثر جہت ہے۔ دارالعلوم غوث اعظم نے اس جہت میں بااثر امور انجام دیے۔ متعدد کتابیں و رسالے شائع کیے اور محرم الحرام، شب برأت و دیگر مواقعوں پر ہزاروں پمفلٹ عوام اہلسنت کی اصلاح کے لیے تقسیم کیے جاتے ہیں۔
دارالعلوم غوث اعظم کی چند مطبوعات:
- تذکرہ انوار المشائخ
- قرآنی معلومات
- فضائل و مسائل جمعۃ المبارکہ
- فاتحہ کا آسان طریقہ
- فضائل و مستحبات مسائل قربانی
- تعلیمی نصاب (دینیات)
- حَيَّ عَلى الصَّلاةِ آؤ نماز کی طرف
- اصلاح مقاصد
- مجموعہ سلام
- شب برات کیسے گزاریں؟
- روحانی زندگی
- فلسفہ زکوٰۃ و صدقہ فطر مع مسائل
- مناقب سرکار کلاں
- فضائل و مستحبات مسائل قربانی (دوسرا ایڈیشن)
- شجره سلسلہ عالیہ اشرفیہ قادریہ چشتیہ (اردو، ہندی، انگلش)
- حضور سرکار کلاں
- حضور انوار المشائخ
- 10 سالہ روداد
شعبۂ مدارس
دارالعلوم غوث اعظم کے علاوہ درج ذیل جامعات، شبینہ مدارس دارالعلوم غوث اعظم کے شعبہ مدارس کے زیر اہتمام جاری ہے:
- جامعہ ام حبیبہ للبنات (مالدہ، مالیگاؤں)
- جامعہ خدیجہ حجن للبنات (راجہ نگر، مالیگاؤں)
- مدرسہ نُور النساء عبد السلام (ہیرا پورہ، مالیگاؤں)
- مدرسہ دارالقرآن (راجہ نگر، مالیگاؤں)
- مدرسہ شانِ خدا للبنین (گیارہ ہزار کالونی، نیو مالیگاؤں)
- مدرسہ خدیجہ فاروق للبنات (گیارہ ہزار کالونی، نیو مالیگاؤں)
شعبۂ مساجد
دارالعلوم غوث اعظم کے شعبہ مساجد کے زیر اہتمام درج ذیل مساجد جاری و ساری ہے:
- مسجد جامع اہلسنت زیتون حجن (مالدہ، مالیگاؤں)
- مسجد اہلسنت سید انوار اشرف (گیارہ ہزار کالونی، نیو مالیگاؤں)
- مسجد اہلسنت شہناز حجن (ہیرا پورہ، مالیگاؤں)
- مسجد اہلسنت ہاجرہ فخرالدین (لبیک ہوٹل کے پیچھے، مالدہ، مالیگاؤں)